اسلام آباد: (دنیا نیوز) پمز ہسپتال میں زیر علاج کیپٹن (ر) صفدر کے تمام تشخیصی مراحل مکمل کر لئے گئے، 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے ٹیسٹ رپورٹس کلیئر قرار دے دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خون کے تمام نمونوں کی تشخیص میں کوئی پیچیدگی نہیں۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، ان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کیپٹن(ر)صفدر کے ٹیسٹوں پر مشتمل تمام تشخیصی مراحل مکمل کر لئے گئے ہیں اور 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے رپورٹس کو کلئیر قرار دیدیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کو مزید ایک سے 2 روز تک ہسپتال میں رکھنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کیپٹن(ر)صفدر کو سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے منی لانڈرنگ کیس میں غیر مصدقہ شہادت دینے پر ایک سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے اور اڈیالہ جیل میں انکی طبیعت خراب ہونے پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔