اسلام آباد: (دنیا نیوز) پمز ہسپتال میں زیر علاج کیپٹن (ر) صفدر کو تفصیلی طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ میڈیکل بورڈ نے جیل انتظامیہ کو کیپٹن (ر) صفدر کی صحت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سخت سکیورٹی میں پمزہسپتال سےاڈیالہ جیل پہنچادیا گیا۔
سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کو پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا،پمز حکام کے مطابق جیل منتقلی سے قبل کیپٹن (ر) صفدر کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا اور صحت میں بہتری پر ان کو واپس بھجوانے کا فیصلہ ہوا. ضروری اقدامات کے پیش نظر میڈیکل بورڈ نے جیل انتظامیہ کو کیپٹن (ر) صفدر کی صحت سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا جس کے بعد بکتر بند گاڑی کے ذریعے سخت سکیورٹی میں ان کو اڈیالہ جیل لے جایا گیا اور ان کی سپردگی جیل حکام کو دیدی گئی۔