راولپنڈی: (دنیا نیوز) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو فی الحال جیل میں ہی طبی امداد دی جا رہی ہے، ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔
ایون فیلڈ ریفرنس مقدمے کے مجرم اور اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی دوبارہ طعبیت خراب ہو گی ہے، انھیں جیل میں طبی امداد دی جا رہی ہے، تاہم محمد صفدر کو سرکاری ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اس سے قبل بھی جیل میں طبعیت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انھیں پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
کیپٹن (ر) صفدر کو سزا یافتہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے منی لانڈرنگ کیس میں غیر مصدقہ شہادت دینے پر ایک سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔