کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ننھا عبدالرحمان ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جان کی بازی ہار گیا۔ اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔
کراچی میں مسیحا کہلانے والے ڈاکٹرز دشمن بن گئے، تھوڑی سی لاپرواہی نے ماں سے اس کے لخت جگر کو جدا کر دیا، لائینز ایریا میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگانے سے 3 سالہ عبدالرحمان جان کی بازی ہار گیا۔
بچے کی موت پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور کلینک میں توڑ پھوڑ کی، ڈاکٹر کی گاڑی بھی توڑ دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا۔ بچے کے والد کا کہنا تھا عبدالرحمان کو ٹائیفیڈ تھا آج آخری انجیکشن لگنا تھا۔