کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ٹارگٹ کلرہلاک

Last Updated On 28 September,2018 08:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ ٹاون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلر کو ہلاک کر دیا، ٹارگٹ کلر ریحان بنگالی پولیس اہلکار کے قتل میں بھی ملوث ہے جبکہ دوسرے ٹارگٹ کلر کی شناخت معصوم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اسکاوٹ کالونی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے ہوا،جس میں 2 ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ٹارگٹ کلرز کی شناخت ریحان بنگالی اور معصوم کے نام سے ہوئی ہے۔

ریحان بنگالی نے 2012 میں پولیس اہلکار اسلم قادری کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ملزم نے 2017 میں ایک شہری کو قتل کیا ہے۔ دوسرے ٹارگٹ کلر کی شناخت معصوم کے نام سے ہوئی ہے، معصوم کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک کیا جا رہا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔