فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد، پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔
فیصل آباد میں تھانہ رضا آباد کے علاقہ لاہوری چوک کے قریب واقع کچرے کے ڈھیر سے پلاسٹک بیگ میں بند کی ہوئی نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی، لاش ملنے پر اہل علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ کا اندراج کرکے قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔