کراچی: (دنیا نیوز) افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کا ایک اور ثبوت مل گیا، دادو کے علاقے گاج میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ صفورا گوٹھ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا، دوران تفتیش ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ایس ایس پی دادو تنویر تنیو کے مطابق ملزم نوید کا تعلق افغانستان سے ہے، گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر گاج کے علاقے میں کارروائی کر کے ملزم نوید کو گرفتار کیا گیا، ملزم افغانستان سے واپسی پر بلوچستان سے سندھ میں داخل ہو رہا تھا۔
ملزم کا تعلق القاعدہ سے ہے، جس سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم نوید کو ریمانڈ کے لئے نوشہروفیروز کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔