وزیراعلیٰ سندھ نے حکومت کو بھینسوں کے بجائے دودھ بیچنے کا مشورہ دیدیا

Last Updated On 18 September,2018 03:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے حکومت کو بھینسوں کے بجائے دودھ بیچنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا اب پتہ چلے گا حکومت کیا ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 49 ارب روپے کم ملیں گے جس پر ترقیاتی بجٹ میں مجموعی طور پر 24 ارب کی کٹوتی کر دی گئی۔

مراد علی شاہ نے سرکاری محکموں میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر تے ہوئے کہا اس سال سندھ حکومت گاڑیاں نہیں خریدے گی، ایمبولنس اور پولیس موبائل کی خریداری منظوری سے مشروط ہو گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے بجٹ 5 ارب سے بڑھا کر 10ارب روپے مختص کیا گیا، سمندری پانی کو میٹھا کرنے کے لیے وفاق سے مدد مانگی ہے جبکہ کے فور منصوبے میں بھی وفاق کا تعاون درکار ہے۔ مراد علی شاہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ 4650 میں سے 2236 اسکولوں میں کام جون تک مکمل ہو جائے گا۔