اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود نے ملاقات کی ہے۔
وزیرِاعظم عمران اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیرِاعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور زمینی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔