نیب نے خواجہ برادران کو طلب کر لیا، منی ٹریل ہمراہ لانے کی ہدایت

Last Updated On 05 October,2018 08:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور نے خواجہ برادران سلمان اور سعد رفیق کو طلب کر لیا۔ دونوں بھائیوں کو منی ٹریل 16 اکتوبر کو پیشی کے موقع پر ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ دورِ حکومت میں وزیر ریلوے سعد رفیق اور وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق کو نیب نے طلب کر لیا۔ دونوں بھائیوں کو 16 اکتوبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے جبکہ نیب لاہور نے منی ٹریل بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔

خواجہ برادران کے خلاف پیرا گون ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جس کیلئے دونوں بھائیوں کو نیب نے ایک بار پھر طلب کیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق ن لیگ کے ٹکٹ پر لاہور کے حلقہ این اے131 سے ضمنی انتخاب بھی لڑ رہے ہیں۔