لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم عمران خان کو مناظرے کا چیلنج کر دیا ہے۔
وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے انہوں نے دو ماہ میں عوام کی چیخیں نکلوا دیں ہیں، اگر ظالم حکمران باز نہ آئے تو انہیں اکھاڑ پھینکیں گے۔
لاہور میں این اے 131 میں چوہنگ پنڈ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کرنے کے بجائے لڑائی چاہتے ہیں، یہ پہلا حکمران ہے جو اپوزیشن سے کہتا ہے آؤ میرے گلے پڑو۔
ان کا کہنا تھا کہ 14 اکتوبر کو جھوٹ اور سچ کا مقابلہ ہے، لوٹے اور شیر کا کوئی مقابلہ نہیں، میں 16 اکتوبر کو نیب میں پیش ہو کر سب بھگتوں گا، اپنے والد کی سیاست کا وارث ہوں مقابلہ کروں گا۔