کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔
آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فرنٹئیر کور نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی شموزئی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
کارروائی کے دوران 8 ایس ایم جیز، 5 جی تھری، ایک ایل ایم جی، 2 ٹی آر گیس گنز، تین راکٹ، دو دوربینیں اور ہزاروں راؤنڈزو میگزین برآمد کر لی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ و گولہ بارود تخریب کاری کے غرض سے چھپایا گیا تھا جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔