لاہور:گڑھی شاہو میں کریکر دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں‌ ہوا

Last Updated On 13 October,2018 03:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے گڑھی شاہو کے گھر میں پراسرار دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے 3 دیسی ساخت کے بم برآمد کر کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

 حبیب اللہ روڈ پر واقع خالی گھر کی چھت پر پراسرار دھماکہ ہوا، اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، گھر کی تلاشی کی دوران تین دیسی ساخت کے بم بھی برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق یہ مواد شادیوں میں استعمال ہونے والے پٹاخوں کا ہے جبکہ دنیانیوز کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں دیسی ساخت کے بموں کو تار کے زریعے سے آپس میں جوڑا گیا ہے۔ پولیس نے موقع سے 3 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔