پشاور: (دنیا نیوز) نوشہرہ میں کوئلہ کی مائن دھماکے بعد بیٹھ گئی، ملبے تلے دب کر 2 کان کن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
نوشہرہ کے علاقے خشک جبہ میں کوئلے کی کان میں 3 مزدور کام کر رہے تھے کہ بلاسٹنگ کے دوران کان بیٹھ گئی، ملبے تلے دب کر 2 کان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا.
ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمی کان کن کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق کان کن کی شناخت باچہ خالد، فضل وہاب جبکہ زخمی کان کن کی شناخت سر باچہ کے نام سے ہوئی، تینوں کان کنوں کا تعلق شانگلہ سے بتایا جاتا ہے۔