اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں وڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا۔
خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے کہا پرویز مشرف علیل ہیں، وڈیو لنک پر بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتے۔ جسٹس یاور علی نے استفسار کیا کیا پرویز مشرف کو کینسر کا عارضہ لاحق ہے۔ جس پر وکیل نے کہا موکل کو دل کا عارضہ ہے، وہ کہتے ہیں میں بزدل نہیں، وہ خود پیش ہو کر اپنے دفاع میں شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں۔
جسٹس یاور علی نے کہا بظاہر پرویز مشرف کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ پرانا ہے، قانون کے مطابق 342 کا بیان ریکارڈ ہونا ہے، کیا 342 کا بیان ریکارڈ کیے بغیر کیس کو چلایا جا سکتا ہے۔