اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 154 بڑے ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔
موجودہ حکومت نے بڑے اور بااثر ٹیکس نادہندگان کے خلاف ٹیکس ریکوری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں 169 اور دوسرے میں 75 کو نوٹسز جاری ہوئے۔ ٹیکس چوروں نے 2 کروڑ مالیت کی جائیداد اور 1800 سی سی سے زائد کی گاڑیاں خریدی ہیں۔
بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف جاری کارروائی آنے والے دنوں میں تیز سے تیز تر ہو جائے گی۔ ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے یہ کارروائی موجودہ حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اب ہر پاکستانی کو اپنے حصے کا واجب الادا ٹیکس ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک کی معاشی صورت حال سنبھل سکے اور وصول شدہ ٹیکس عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا سکے۔