اسلام آباد(روزنامہ دنیا) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران وزیر اعظم کو سکیورٹی حکام نے میٹنگ آفس سے باہر آنے کا کہا، وزیر اعظم نے کہا زلزلہ تو آ رہا ہے اب کیا کر سکتے ہیں، وزیر اعظم میٹنگ روم سے باہر نہ نکلے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی وفاقی وزرا نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور وزیر اعظم کو نشست پر براجمان دیکھ کر دوبارہ بیٹھ گئے۔