لاہور: (دنیا نیوز) عوام پر بجلی گرنے کا خدشہ، نرخوں میں اضافے کی منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، فی یونٹ 3 روپے 75 پیسے اضافے کا امکان ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسد عمر کریں گے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ تین روپے پچھتر پیسے اضافے کا امکان ہے۔
کمیٹی کی جانب سے منظوری کی صورت میں بجلی کے صارفین پر چار سو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔