صوبائی وزراء کا ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں پر یوٹرن

Last Updated On 20 October,2018 09:05 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان اور وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں پر یوٹرن لے لیا، کہتے ہیں حکومت نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر مفت بنائیں گے، موقف یہ تھا کہ ساز گار ماحول پیدا کریں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور50 لاکھ گھر مفت بنائیںگے، موقف یہ تھا کہ نوکریاں اور گھروں کی تعمیر کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔

وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ سو دنوں میں ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر نہیں بن سکتے، سو پلان پانچ سالوں کی منصوبہ بندی ہے۔

اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے بجٹ بحث میں حصہ لیا، بعض اراکین نے بجٹ پر تنقید کی جبکہ بیشتر نے بجٹ کو بہتر قرار دیا۔