لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کیلئے نیب آفس آمد متوقع ہے، خاندان کے دیگرافراد بھی نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے۔
گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا، سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کی تھی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی شہبازشریف سے ملاقات کیلئے آج شام نیب آفس آنے کا امکان ہے، خاندان کے دیگرافرادبھی نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے۔