نیب کے زیر حراست شہباز شریف سے ان کے اہلخانہ نے ملاقات

Last Updated On 21 October,2018 10:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں نیب کے زیر حراست سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی، ایک گھنٹہ ملاقات میں دیگر قانونی مشاورت اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف سے ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز، سلمان شہباز، بیگم نصرت شہباز اور بھائی عباس شریف کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات کے دوران نیب میں زیر تفتیش کیسوں اور موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے لئے آنے والے افراد شہباز شریف کیلئے گھر سے تیار کھانا بھی ساتھ لائے تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بھی اپنے بھائی سے ملاقات متوقع تھی تاہم نجی مصروفیات کے باعث وہ نیب آفس نہ آ سکے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف پہلے 10 روزہ ریمانڈ میں توسیع کے بعد 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے زیر حراست ہیں۔