لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی پر تحقیقات کی جائینگی، پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی ایما پر تشدد ہوا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن تہذیب کے دائرے میں رہے تو بات ہوگی، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں بہت فرق ہے، قومی اسمبلی میں کبھی کسی ممبر نے کسی کا گلا نہیں پکڑا۔ انہوں نے کہا سپیکر کے الیکشن میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی برداشت کی، وزیراعلیٰ کے الیکشن میں بھی ہنگامہ آرائی برداشت کی گئی، تیسری مرتبہ ہنگامہ آرائی نہیں، حمزہ شہباز کے ایما پر تشدد ہوا۔ ان کا کہنا تھا جب میں آیا تھا اس وقت بھی خزانہ خالی تھا، نیت ٹھیک ہو تو اللہ کی مدد آتی ہے۔