میرا کوئی ایجنڈا ہے نہ کبھی سیاست میں آؤں گا، چیف جسٹس

Last Updated On 26 October,2018 09:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نہ تو کوئی سیاسی ایجنڈا ہے اور نہ ہی وہ سیاست میں کبھی آئیں گے۔

 

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ہمیں ذخائر بنانے ہوں گے، پانی پاکستان کی بقا کیلئے ضروری ہے، اب ہمارے پاس تاخیر کا مزید وقت نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ماڈلز پر ماہرین سے بات کر چکے ہیں، ڈیمز ایک مہم اور جدوجہد کی صورت اختیار کر چکی ہے۔

انہوں نے واضح کہا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے نہ کبھی سیاست میں آؤں گا، میرا مقصد ڈیمز، تعلیم اور صحت کے لیے کام کرنا ہے۔