مبارک ویلیج میں آبی آلودگی کی روک تھام کیلئے پاک بحریہ کا آپریشن

Last Updated On 27 October,2018 05:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کی ٹیم کراچی کے علاقے مبارک ویلیج میں ساحل پر تیل کے رسائو سے آلودگی روکنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے ایک سو سے زائد جوان صفائی آپریشن میں مصروف عمل ہیں اور یہ آپریشن ساحل سے تیل کے رسائو سے پیدا ہونے والی آلودگی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صفائی آپریشن پی ایم ایس اے اور دیگر اداروں کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے آپریشن کی قیادت کرنے والے کمانڈر راؤ عابد نے وزیرماحولیات سندھ تیمور تالپور کو آپریشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔