کراچی: (دنیا نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار سے وزیراعلیٰ سندھ کی چیمبر میں ملاقات، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور چیف سیکریٹری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ چیف جسٹس نے سندھ حکومت کےعدم تعاون پر وزیراعلیٰ کو طلب کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس کو بتایا کہ جے آئی ٹی سے عدم تعاون کی شکایات ملی تھیں، ٹھیکوں و دیگر تفصیلات دینے کیلئے 2 دن دیئے گئے تھے، ہر انکوائری میں تعاون کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا ہر انکوائری میں تعاون کے لیے تیار ہوں، چیف جسٹس نے خود کہا سندھ کے ہسپتال خیبرپختونخوا سے بہتر ہیں، چیف جسٹس نے کراچی کے ہسپتالوں کو پہلے سے بہتر قرار دیا۔