کراچی: (دنیا نیوز) نیب نے محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا، کارروائی ماضی میں ہونے والی اربوں روپے کی مبینہ بے قاعدگیوں پر کی گئی ہے اور حاصل شدہ ریکارڈ سے بدعنوانی کا منی لانڈرنگ سے تعلق کا جائزہ لیا جائے گا۔
سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن کے لئے ایک اور مشکل ،میگا منی لانڈرنگ معاملے پر نیب ٹیم نےمحکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر پرچھاپہ مار کر سینکڑوں فائلیں اور اہم ایکارڈ تحویل میں لے لیا ۔ٹیم نے ڈائریکٹر اشتہارات اور دیگر عملے سے بھی پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کے مطابق نیب اہلکاروں نے فائلوں کے پلندے گاڑی میں منتقل کر دیئے، ریکارڈ میں اشتہارات کی مد میں جاری رقوم، فراہمی اور دیگر ریکارڈ شامل ہیں۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سندھ حکومت نے ڈمی اخبارات کے نام پر اربوں کے اشتہارات جاری کئے گئے، اربوں روپے کی کرپشن کا تعلق میگا منی لانڈرنگ سے ہے۔