صاف پانی کمپنی سکینڈل، شہباز شریف کیخلاف گھیرا مزید تنگ

Last Updated On 25 October,2018 06:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صاف پانی کمپنی سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 8 افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) میں صاف پانی کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم نے بیان ریکارڈ کروا دئیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کے ایس بی کمپنی کو مہنگے ٹھیکے دینے سے متعلق ہم نے مداخلت نہیں کی۔

ٹیکنیکل ٹیم نے بیان دیا کہ صاف پانی کی فراہمی کے لئے ٹھیکے مہنگے دینے میں کئی افراد نے مداخلت کی، صاف پانی کی فراہمی کا جو ٹھیکہ دیا گیا، اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

ادھر نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبران سے مختلف سوالات کے جوابات حاصل کر لئے گئے ہیں، صاف پانی کے مہنگے ٹھیکے دینے سے خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا، صاف پانی کمپنی سے متعلق اہم بیانات ریکارڈ ہوئے ہیں۔
 

Advertisement