پشاور: (دنیا نیوز) مالم جبہ اراضی سکینڈل میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نیب میں پیش ہو گئے، بیان ریکارڈ کروا دیا۔
نیب خیبر پختونخوا کے مطابق مالم جبہ میں سرکاری اراضی لیز پر دینے پر سابق 2 چیف سیکرٹریز اور ایم ڈی ٹور ازم کو طلب کیا گیا تھا۔ سابق چیف سیکرٹری امجد علی خان اور ایم ڈی ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ مشتاق احمد اس حوالے سے بیان نیب خیبر پختونخوا میں قلمبند کرائیں گے۔
نیب ذرائع کے مطابق اراضی کے لیز کا اشتہار 15 سال کے لئے دیا گیا تھا تاہم کنٹریکٹ حاصل کرنے کے بعد لیز 32 سال تک کر دی گئی تھی، مالم جبہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔