وارنٹ گرفتاری: سعد رفیق کے لئے آج اہم دن

Last Updated On 24 October,2018 09:41 am

لاہور: (فہد شہباز خان) ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی جانب سے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا چکے ہیں، اگر عدالت سے انہیں عبوری ضمانت میں تو سیع نہیں ملتی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

سعد رفیق کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی 10 دن کی عبوری ضمانت کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔ نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جو جواب جمع کرایا گیا ہے اس میں بھی چیئرمین نیب کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے بات کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کی ضمانت منسو خ کی جائے تاکہ نیب ان سے تفتیش کرے، تا کہ مزید معاملات سامنے آسکیں۔

خواجہ سعد رفیق کو پیراگون کی ملکیت کے حوالے سے تحقیقات کا سامنا ہے، اس سے پہلے بھی جب وہ پیش ہوئے تو نیب حکام کی جانب سے سخت سوال کئے گئے، جن پر سعد رفیق ان کو مطمئن نہ کر سکے۔ اگر آج عدالت کی جانب سے مزید عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی جاتی ہے تو پھر نیب حکام خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو لاہور ہائیکورٹ سے ہی گرفتار کرلیں گے۔
 

Advertisement