اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز میں سابق صدرنیشنل بینک سعید احمد کے وکیل نے نجی بینک کے گواہ طارق سلیم پرجرح رکھی۔
جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت کی، شریک ملزمان سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔
سعید احمد کے وکیل عدنان شجاع نے گواہ نجی بینک کے نائب صدر طارق سلیم پر جرح کی جس پرطارق سلیم کا کہنا تھا کہ اپریل 1999 میں مضاربہ کی سہولت کے تحت قرض دیا گیا جو ایک ماہ میں واپس ادا کردیا گیا، اکاؤنٹ ٹرانزکشنز کا ریکارڈ گواہ محسن امجد نے پیش کیا تھا تاہم سرٹیفیکیٹ پربینفشری اکاؤنٹ کا نمبر نہیں لکھا۔
عدالت نے وکیل حشمت حبیب کی استدعا پر سماعت 5 نومبرتک ملتوی کردی۔