اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت، وکیل اور نیب پراسیکیوٹر میں تلخی کلامی

Last Updated On 17 October,2018 06:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت میں اشتہاری ملزم اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران شریک ملزم سعید احمد کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر میں تلخی کلامی، جج نے جرح سے روک دیا۔

اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس کے دوران شریک ملزم سعید احمد کے وکیل حشمت حبیب نے گواہ سے جرح شروع کی تو نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے انھیں ٹوک دیا اور کہا کہ گواہ کے ساتھ بدتمیزی نہ کی جائے۔

اس پر حشمت حبیب نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ گواہ سے سوال پوچھنا ان کا حق ہے، نیب پراسیکیوٹر مداخلت نہ کریں۔ اس پر دونوں وکلا آپنے سے باہر ہو گئے تو عدالت کو مداخلت کرنا پڑی۔

جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں، وہ ایسے حالات میں کیس نہیں سن سکتے۔ جج محمد بشیر نے حشمت حبیب کو جرح سے روکتے ہوئے کہا کہ آپ جمعرات کو جرح کر لیں، آج دوسرے ملزمان کے وکلا کو جرح کرنے دی جائے، اس پر حشمت حبیب عدالت سے چلے گئے۔

 

Advertisement