احتساب عدالت میں سیاسی کارکنوں کے داخلے پر پابندی

Last Updated On 24 October,2018 04:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت میں سیاسی کارکنوں اور سیاسی طور پر متحرک وکلا کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی، عدالتی احاطے میں کوئیک ریسپانس فورس تعینات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت میں پابندی جج ارشد ملک کی جانب سے لگائی گئی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ تمام بار کونسلز کے ایک ایک نمائندے کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ موبائل فون، کیمرہ یا دوسری متعلقہ اشیا کی عدالتی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ عدالتی احاطے میں کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس تعینات کی جائے۔

گزشتہ روز جج ارشد ملک نے لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد میں کمرہ عدالت میں موجودگی پر اظہار برہمی کیا تھا جبکہ بابر اعوان کی نندی پور ریفرنس میں پیشی کے موقع پر بھی بڑی تعداد میں وکلا کمرہ عدالت آئے تھے۔
 

Advertisement