اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے نیب کی حدیبیہ پیپرمل نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے بینچ تشکیل دے دیا۔ عدالت عظمی میں حدیبیہ پیپرز ملز نظر ثانی کیس کی سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔
نیب نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن عدالت عظمیٰ نے نیب کی اپیل مقررہ قانونی معیاد میں دائر نہ کرنے پر گزشتہ سال 15 دسمبر کو خارج کر دی تھی۔
عدالتی فیصلے کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست جنوری 2018 میں دائر کی تھی جسے اب سپریم کورٹ نے 29 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اور تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے جس کی سربراہی جسٹس مشیر عالم کریں گے۔ بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل ہیں۔