سپریم کورٹ: کراچی بھر سے 15 روز میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم

Last Updated On 27 October,2018 11:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی بھر سے 15 روز میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا عدالت کا حکم ہے، کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، میئرکراچی وسیم اختر کو شہر صاف کرانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ایڈیشل آئی جی سے تجاوزات کے خاتمے کا پلان طلب کر لیا اور جوائنٹ ٹیم کو 15 دن کی مہلت دے دی۔ مسرور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ بابر غوری اور خالد مقبول صدیقی نے نارتھ ناظم آباد کو بیچ ڈالا۔

میئر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ فٹ پاتھ چلنے کیلئے ہوتی ہے تجاوزات کیلئے نہیں، کراچی سے ٹینکرز کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔