حلقہ پی بی 5دکی کے انتخابات کالعدم ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Last Updated On 26 October,2018 05:21 pm

دکی:(آن لائن)سابق صوبائی وزیر سردارمسعود علی خان لونی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ پی بی 5 دکی کے انتخابات کالعدم ہونے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سپریم کورٹ نے کیس کوسماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو 29اکتوبر کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے نوٹسسز جاری کردیئے۔ کیس کی سماعت 29 اکتوبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوگی واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو رکنی بینچ نے 5اکتوبر کو اپنے فیصلے میں حلقہ پی بی 5 میں عام انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ 15نومبر کو انتخابات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ 

Advertisement