علیم خان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر تفصیلی حکم نامہ طلب

Last Updated On 23 October,2018 04:29 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے تفصیلی حکم نامہ مانگ لیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس جواد حسن نے صوبائی وزیر علیم خان کی درخواست پر کارروائی کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے بعد ایاز صادق نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی، جس میں الزام لگایا کہ ان کے مد مقابل علیم خان نے جعلی بیان حلفی دئیے ہیں ، الیکشن کمیشن کا علیم خان کیخلاف فیصلہ اختیارات سے تجاوز ہے ۔ درخواست پر مزید کارروائی 24 اکتوبر کو ہوگی۔ 

Advertisement