لاہور (دنیا نیوز) جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق خبروں پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی وضاحت کو مستر کردیا اور یہ دعویٰ کیا کہ جہاز کا کوڈ اور نام تبدیل کرکے لایا گیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے پھیلی خبریں پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تردید مسترد کرتے ہیں اور اس حوالے سے قوم کو آگاہ کرنے کیلئے باقاعدہ مہم چلائی جائے گی۔
اس سے قبل آج سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبر کو افواہ قراردیا اور واضح کردیا کہ پاکستان میں کوئی بھی اسرائیلی طیارہ لینڈ نہیں کیا۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی بھی اس خبر کی تردید کر چکے ہیں۔