اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار صحت یاب ہو گئے، ڈاکٹروں کی اجازت سے چیف جسٹس ہسپتال سے گھر روانہ ہوگئے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ چیف جسٹس نے ہسپتال سے باہر آکر میڈیا کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔ اس سے قبل آج صبح آر آئی سی کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی نے چیف جسٹس کا میڈیکل چیک اپ کیا اور ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا۔ ذرائع آر آئی سی ہسپتال کا کہنا ہے چیف جسٹس کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نارمل ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی کامیاب انجیو پلاسٹی، بند شریان کھول دی گئی
یاد رہے گذشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار طبی معائنے کیلئے ادارہ برائے امراض قلب راولپنڈی پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی انجیو پلاسٹی کے بعد بند شریان کھول دی تھی۔