راولپنڈی: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈ یپارٹمنٹ نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کے علاقے چکری سے عمران شاہ نامی دہشت گرد گرفتارکر لیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کا لعدم تحریک طالبان سے ہے، وہ راولپنڈی میں حساس اداروں کے دفاتر کا نشانہ بنانا چاہتا تھا، اس سے دھماکہ خیز مواد، بم بنانے کا سامان اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔ گرفتار دہشت گرد کو مزید تحقیقات کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔