راولپنڈی میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام، 15 دنوں میں 3 بچے اغواء

Last Updated On 18 October,2018 09:26 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی شہر جرائم کی آماجگاہ بننے لگا، 15 دنوں میں شہر سے 3 بچوں کو اغواء کرلیا گیا۔ پولیس نے کچھ نہ کیا تو والدین کو بھاری تاوان دیکر بچوں کو بازیاب کروانا پڑا۔

راولپنڈی میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو گئے، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ، 15 دنوں میں شہر سے 3 بچے اغواء کر لیے گئے۔ تھانہ پیرودہائی اور رتہ امرال سے 3 کمسن بچوں کو اغواء کر کے بدترین تشدد کیا گیا۔ والدین پولیس تھانوں کے چکر کاٹتے رہ گئے لیکن بچے بازیاب نہ ہوسکے۔

خیابان سرسید سے 7 اکتوبر کو اغواء ہونے والے شہروز کو والدین نے 16 اکتوبر کو 1 لاکھ تاوان دے کر خود بازیاب کراویا۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقے سے اغواء ہونے والے بچوں کو بھی 1 لاکھ 60 ہزار اور 50 ہزار تاوان دیکر بازیاب کروایا گیا۔ ایسے میں پولیس نے والدین کو ہی قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتائے بغیر تاوان دیا گیا۔

اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement