کسٹم اور پیمرا ٹیموں کے چھاپے، سیکٹروں ٹی وی-ڈی ایچ ٹی ریسیور برآمد

Last Updated On 28 October,2018 08:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کسٹم، پیمرا اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیموں نے راولپنڈی ،اسلام آباد اور اٹک میں چھاپے مار کر سیکٹروں غیر قانونی ٹی وی- ڈی ایچ ٹی ریسیور برآمد کر لیے۔

پیمرا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام، پیمرا اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیموں نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین سے 17 سمارٹ ڈیوائسز، 10 ریسیورز، 12 ایل این بی،چار ڈشز برآمد کیں جبکہ بلیو ایریا سے 47ایف ٹی اے، 2 ڈی ایچ ٹی باکس اور راولپنڈی سے 127 ایف ٹی اے، دو ٹی وی، 10ڈی ٹی ایچ باکسز برآمد کر لئے۔

اٹک اورکامرہ سے 12ڈیجیٹل، 149سٹیلائیٹ ریسیورز 123 ایل این بی اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

 

Advertisement