تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے پر جلد عملدرآمد ہوگا: نور الحق قادری

Last Updated On 05 November,2018 05:45 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے پر عملدرآمد کرے گی، دھرنے اور احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کو قانونی کارروائی کے بعد رہا کیا جائے گا کیونکہ ان کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔

 

 وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت جلد ہی تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے پر عملدرآمد کرے گی۔دھرنے اور احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کو قانونی کارروائی کے بعد رہا کیا جائے گا کیونکہ ان کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق آسیہ مسیح کی بریت کیخلاف 30 اکتوبر اور اس کے بعد گرفتار ہونے والے افراد کو رہا کیا جائے گا اور ملزمہ کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

 

 

 

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق معاہدے کی شق میں کہا گیا ہے کہ آسیہ مسیح کے مقدمے میں نظر ثانی اپیل دائر کر دی گئی جو مدعا علیہان کا قانونی حق واختیار ہے جس پر حکومت معترض نہیں ہوگی۔

معاہدے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعہ کے دوران کسی کی دل آزاری ہوئی یا تکلیف ہوئی تو تحریک لبیک اس پر معذرت خواہ ہے۔