اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان چین کے 4 روزہ سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان چین کے 4 روزہ سرکاری دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وزیر اعظم نے 2 سے 5 نومبر تک چین کا چار روزہ سرکاری دورہ کیا۔ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیخ رشید اور خسرو بختیار بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، دورے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
سی پیک چین کو وسطی ایشیا کے جوڑنے کا منصوبہ ہے، وزیراعظم
وطن واپس پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورے کے حوالے سے ٹویٹ کیا۔ اپنے ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں، دونوں ممالک کے پالیسیوں سے نئی نسل کے لیے راستے کھلیں گے۔