اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کا وفدہیرالڈ فنگر کی قیادت میں مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا، بیل آوٹ پیکیج کیلئے آج سے شروع ہونے والے مذاکرات 2 ہفتے جاری رہیں گے۔
آئی ایم ایف کا وفدمذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیاہے ، ہیرالڈ فنگر کی قیادت میں آئی ایم ایف پاکستانی حکام سے بیل آوٹ پیکج پر مذاکرات کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان دوست ممالک سے امداد ملنے کے باعث ماضی کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے ، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں بہتری اور روپے کی قدر بھی قدرے بحال ہوئی ہے۔
پاکستان کے آئی ایم ایف کے وفد سے مذاکرات 2 ہفتے جاری رہیں گے جس کے دوران آئی ایم ایف قرضے کیلئے اپنی شرائط پیش کرے گا، تجزیہ کارپرامید ہیں کہ پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کے بعدآئی ایم ایف نرم شرائط پر قرضہ دے گا جس کے نتیجے میں عوام پر مہنگائی کا زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا۔