پاکستان سے مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے کو ہوگا: آئی ایم ایف

Last Updated On 02 November,2018 02:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف سے قرض کی حصولی کے لئے کون کون سی شرائط عائد کی جائیں گی؟ فیصلہ آئندہ ہفتے پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا باقائدہ آغاز 7 نومبر سے شروع ہو رہا ہے، جس میں آئی ایم ایف وفد پاکستان کا موقف سنے کے بعد اپنی شرائط بھی پیش کرے گا۔ آئی ایم ایف ممکنہ طور پاکستان سے خسارہ میں ڈوبے سرکاری ادروں کی نجکاری، ٹیکس اصلاحات، گردشی قرضے، مہنگائی پر قابو پانے جیسی شرائط عائد کرسکتا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق شرائط مستحکم معاشی ترقی کے لئے رکھی جائیں گی اور حتمی بات چیت کے بعد پیکیج کا فیصلہ کیا جائے، جس کے بعد آئی ایم ایف ٹیم رپورٹ اپنے بورڈ کو جمع کرائے گی، بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کے لئے حتمی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔ عالمی معالیاتی ادارے کے مطابق پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو سہارا ملے گا، پاکستان نے آئی ایم ایف کو 11 اکتوبر 2018 کو قرض کی باضابطہ درخواست دی تھی۔

 

Advertisement