آئی جی اسلام آباد جان محمد نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

Last Updated On 02 November,2018 01:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی جی اسلام آباد جان محمد نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا، ان کی جگہ ڈی آئی جی وقار چوہان کو آئی جی اسلام آباد کا عارضی چارج دیا گیا ہے جو مستقل آئی جی کی تعیناتی تک خدمات دیں گے۔

 

سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو نئے آئی جی اسلام آباد تعینات کرنے کی اجازت ملنے کے بعد آئی جی اسلام آباد جان محمد نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ انکی جگہ عارضی طور پر ڈی آئی جی وقار چوہان ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں آئی جی جان محمد نے پیش ہو کر کہا کہ وہ اپنے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔ اس پر عدالت نے تبادلے کے حکومتی نوٹیفکیشن کی معطلی کا حکم واپس لے لیا تھا۔