اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے چار شہروں میں آج موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرا طلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں موبائل سروس آج صبح 8 بجے سے مغرب تک معطل رہے گی۔
Mobile services of Lahore Pindi ISL and Gujranwala Will be blocked from 8 am till Mughrib
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 1, 2018
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ اور ایک پریس کانفرنس میں کہا وزیر اعظم کے دورہ چین کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام ہوگی، ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، تشدد کا راستہ نہیں اپنانا چاہتے۔ انہوں نے کہا صبر کو ریاست کی کمزوری نہ سمجھا جائے، ریاست کو چیلنج کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، ایسا کرنے والوں کوحساب دینا ہوگا۔