شیخوپورہ: (دنیا نیوز) چیف جسٹس کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور جا رہا تھا، چیف جسٹس ثاقب نثار حادثے میں محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق موٹروے خانقاہ ڈوگراں کے قریب چیف جسٹس ثاقب نثار کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جنھیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شیخوپورہ پولیس ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور جا رہا تھا، چیف جسٹس ثاقب نثار حادثے میں محفوظ رہے، چیف جسٹس ثاقب نثار زخمیوں کی عیادت کرنے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ پہنچ گئے ہیں۔