لاہور: (دنیا نیوز) ایک مرتبہ پھر ایک ڈرائیور کی لاپرواہی نے لاہور کینال روڈ کی ٹریفک جام کر دی، جیل روڈ انڈر پاس میں ٹرالر پھنس گیا، چند گھنٹے کی محنت اور خواری کے بعد ٹرالر کو انڈر پاس سے نکال لیا گیا۔
بھاری مشینری سے لدا ٹرالر ٹھوکر نیاز بیگ سے آتے ہوئے جیل روڈ انڈر پاس میں پھنس گیا، ڈرائیور کی انڈر پاس گہرائی بارے لاعلمی اور لاپرواہی سے مسئلہ پیدا ہوا۔
صبح سویرے تعلیمی اداروں اور دفاتر کو جانے والے کینال روڈ پر رل گئے۔ جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی، گیس کٹرا ور کرین کی مدد سے ٹرالر کو نکالنے کی کوشش کی گئی، چند گھنٹے کی محنت اور خواری کے بعد ٹرالر کو انڈر پاس سے نکال لیا گیا اور ٹریفک بحال ہوئی، تاہم اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد راستے کی تلاش میں خوار ہوتی رہی۔