لاہور: (دنیا نیوز) یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال کی بحالی کے لیے از خود نوٹس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ہسپتال کی اراضی پر غیر قانونی قابضین سے اراضی واگزار کرانے کا حکم دے دیا۔
یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے ہسپتال کی اراضی پر غیر قانونی قابض تمام افراد سے اراضی واگزار کرانے کی بھی ہدایت دی۔ انھوں نے ریمارکس دیئے ک ہ ہسپتال کھنڈر بن گیا ہے نہ بجلی ہے نہ ڈاکٹر، یہ ہسپتال لاہور کا ائیکون ہے ہم چاہتے ہیں یہاں پھر سے علاج معالجہ شروع ہو۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہسپتال کی کمیٹی کی میٹنگ بھی 4 بجے طلب کر لی جس میں ہسپتال سے متعلق انتظامی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔